سٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے ا پوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فونک رابطے

سٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے ا پوزیشن جماعتوں سے ...
سٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے ا پوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فونک رابطے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اور اس کے تحت بننے والی سٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے سلسلے میں خرم نوازگنڈاپور نے ا پوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فونک رابطے کیئے جس میں انہوں نے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کی کنفرم کروادی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خرم نوازگنڈاپور نے کور کمیٹی اجلاس کے بعدخرم نوازگنڈاپورنے ر ہنماوں سے گفتگوکی سٹیرنگ کمیٹی میں شریک تمام جماعتوں نے شرکت کنفرم کر دی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق پرویزالہیٰ،جہا نگیرترین،شیخ رشید،منظور وٹو سے ٹیلی فون پربات ہوئی،جس میں ا نہوں نے کو ر کمیٹی میں زیربحث آئے لا ئحہ عمل سے آ گاہ کیا۔خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بہت صبر کیابہت وقت دیااب فیصلوں کی گھڑی ہے، استعفے آتے نہیں لیے جاتے ہیں ن لیگ زاہدحامد کے ا ستعفی پربھی تیار نہ تھی۔