انڈر19ورلڈ کپ وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا

انڈر19ورلڈ کپ وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا وارم اپ میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا۔ اس سے قبل ہر ٹیم دو ورام اپ میچ کھیلے گی۔ پاکستان انڈر 19 اپنا پہلا وارم اپ میچ آج نمیبیا جبکہ دوسرا میچ 10 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں میچز ہیگلے پارک، کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ وارم اپ میچز کے بعد ورلڈ کپ ایونٹ کے لیگ میچز کا آغاز ہو جائے گا۔ جو 13جنوری سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔