سندھی زبان کے ڈراموں کے حوالے سے پیمرا کوشکایات موصول
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سندھی زبان کے چینلز کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھیوں کو ’شدت پسند اور دہشت گرد کرداروں‘ کے طور پر پیش نہ کریں۔پیمرا کی جانب سے ریلیز ہونے والے بیان میں ان چینلز کو یہ بھی تجویز دی گئی کہ وہ الیکٹرانگ میڈیا 2015 کے ضابطہ اخلاق کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایسے موضوع کی تشہیر کرنے سے گریز کریں جن میں سندھیوں کے کردار کو شدت پسند دکھایا جارہا یا پھر اسی حوالے سے منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہو۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیمرا کو اس حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہوئیں کہ اس قسم کے ٹی وی ڈراموں میں سندھیوں کے کردار کو شدت پسند اور دہشت گرد پیش کیا جارہا ہے جو کہ 2015 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔پیمرا کے مطابق عوام نے اس طرح کے ڈراموں میں پیش کئے جانے والے موضوعات پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا، جس کے بعد شکایات درج کروائیں گئیں کہ ان ڈراموں میں سندھیوں کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔