ویمنز بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر نے اپنے میچ جیت لئے
ہوبارٹ (نیٹ نیوز)ویمنز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ لیگ کے 28 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 8 وکٹ سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے 112 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایک اور میچ میں سڈنی تھنڈر نے پرتھ سکارچرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی۔ پرتھ کی ٹیم 146 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔