جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین ٹیسٹ کا تیسرادن بارش کی نذر

جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین ٹیسٹ کا تیسرادن بارش کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کا تیسردن بارش کی نذر ہو گیا۔بارش کی وجہ سے ایک بھی اوور کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بنا کر بھارت پر مجموعی طور پر142رنز کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں286رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 209رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی،جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بنا کر بھارت پر مجموعی طور پر142رنز کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور ہاشم آملہ4جبکہ نائٹ مین ربادا 2رنز بنا کروکٹ پر موجود ہیں ۔ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کی وجہ سے ایک بھی اوور کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔