ون ڈے کپ کا میچ نہ کھیل کر کامران ، سلمان کا خاموش احتجاج
لاہور(نیٹ نیوز)انگلینڈ سے آئے ہوئے کھلاڑی میسم حسین کو کھلانے پر وکٹ کیپر کامران اکمل اور سابق کپتان سلمان بٹ نے ڈومیسٹک ون ڈے کپ کا میچ نہ کھیل کر خاموش احتجاج کیا۔محکموں کی ٹیموں کے ون ڈے کپ میں اتوار کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر میزبان ٹیم اور واپڈا کے میچ میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی یو بی ایل نے با آسانی 8وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔اس میچ میں واپڈا کو تین ٹیسٹ کرکڑز اور اہم کھلاڑیوں کپتان سلمان بٹ، وکٹ کیپر کامران اکمل اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔وہاب ریاض کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ لاہور گھر گئے ہوئے ہیں اور آئندہ میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے جب کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں یہ باتیں زبان زد عام تھیں کہ کپتان سلمان بٹ اور وکٹ کیپر کامران اکمل جو دوران میچ باقاعدہ کٹ پہن کر اسٹیڈیم میں موجود تھے،بطور احتجاج میچ میں شریک نہیں ہوئے۔دونوں کا احتجاج انگلینڈ سے آئے ہوئے 22سال کے میسم حسین کو کھلانے پر سامنے آیا،جنھیں 28دسمبر ئکو سوئی سدرن گیس کے خلاف میچ کھلانے کے بعد اگلے چار میچوں کی لائن اپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔میسم حسین جنھیں یو بی ایل کے خلاف موقع دیا گیا، بطور اوپنر وہ پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ چار اوورز میں لیگ بریک گگلی بولر نے 4اوورز میں 51رنز دئیے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر کامران اکمل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے اور سلمان بٹ نے میسم حسین کے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل ہونے پر یو بی ایل کا میچ نہیں کھیلا۔دوسری جانب واپڈا کے مینجر امجد حسین نے بھی یہی موقف اختیار کیا۔