پاکستان جوڈو فیڈریشن کا تین کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان جوڈو فیڈریشن کا تین کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس اور اولمپکس گیم 2020کی تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یوتھ اولمپکس گیمز رواں سال اکتوبر میں ارجنٹائن میں منعقد ہوں گے جبکہ اولمپکس گیمز جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔ ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں ابھی سے تیار کرنے کیلئے پاکستان جوڈو فیڈریشن نے دو ماہ کی ٹریننگ کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز سے قبل کھلاڑیوں کو کوالیفکیشن راؤنڈ میں بھیجوائیں گے تاکہ وہ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرسکیں ۔ ہنگری بھیجنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ہفتے تک کر دیا جائیگا۔