شریف خاندان کو اب بیرونی آقا بھی نہیں بچا سکیں گے، مراد راس

شریف خاندان کو اب بیرونی آقا بھی نہیں بچا سکیں گے، مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اب بیرونی آقا بھی نہیں بچا سکیں گے۔ جیل میاں نواز شریف کا مقدر ہے چور حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک و قوم کو سبکی کا سامنا ہے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے اور ملک کو چلانے کے لئے بیرونی امداد لینے والوں نے ملکی و قومی وقار داؤ پر لگا دیا یہ ہی وجہ ہے کہ آج امریکہ ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنی تو سب سے پہلے ملکی دولت کو واپس لائے گی اور بیرونی امداد ختم کرے گی اور خود انحصاری کی پالیسی اپنائے گی۔ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے۔
جو ملک پاکستان کی ترقی کی مثالیں دیتے تھے آج وہ ترقی یافتہ ملک بن گئے ہیں اور ہم ابھی تک وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔