سابق وزیر اعظم نعروں کی بجائے کرپشن کا حساب دیں،شہزاد یونس
لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف شکست خوردہ پارٹی کے نااہل سربراہ ہیں اور نااہلوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے انہیں عدلیہ اور فوج کیخلاف ہرزہ سرائی سے نئی زندگی نہیں ملے گی ، سرکاری اخراجات پر جلسوں میں ’’وزیر اعظم‘‘ کے کھوکھلے نعرے لگوانے کے بجائے قوم کو لوٹ مار کا حساب دیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مفادات کی سیاست کرنے والی نواز لیگ عوام کی نظروں میں گر چکی ہے، ساری قوم تبدیلی کیلئے عمران خان کی کال کا انتظار کرر ہی ہے انہوں نے کہا کہ تخت گرانے اور تاج اچھالنے کا وقت قریب آن پہنچا ہے اور خاک نشین تیار ہو چکے ہیں۔
، میگا پراجیکٹس میں اربوں کی لوٹ مارکرنے والوں نے اداروں کو کرپشن کی مشینوں کے طور پر استعمال کیا،آج ملک کی صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ جب تک سپریم کورٹ مداخلت نہ کرے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہوتا،ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے اور صاف پانی کیلئے بھی عدلیہ کو نوٹس لینا پڑگیا۔