بھگت سنگھ میموریل کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کی گئیں
لاہور (پ ر) بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان و ہندوستان میں عوام سطح پر ویزوں کے اجراء پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف اور 2018ء کو امن کے سال کے طور پر منانے کے لئے پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔ قیادت مسٹر راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کی اس تقریب سے امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان، رانا ضیاء عبدالرحمن ایڈووکیٹ سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار، پیر زادہ سید شمشاد حسین قادری، ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ سربراہ پاکستان جسٹس پارٹی، مسٹر احسان وائیں ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل اے این پی، سید الماس حیدر کاظمی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، خان امان اللہ خان ایڈووکیٹ سابق صوبائی وزیر، سید فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ، کاشف محمود سلیمانی ایڈووکیٹ، منظور علی بھٹی صدر تحریک وفاق پاکستان سمیت دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء انڈیا کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو 34445 ویزے جاری کئے گئے۔