نواں کوٹ:شراب کے نشہ میں دھت شخص کی فائرنگ سے راہگیر شدید زخمی
لاہور (خبرنگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں شراب کے نشہ دھت شخص نے دوست پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں 16سالہ راہگیر سلمان شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ناگرہ چوک میں گزشتہ رات ملک نعیم اور ملک نون نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی کہ نشہ میں دھت ہو کر ملک نعیم نے اپنے دوست ملک نون پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ملک نون معجزانہ طور پر بچ گیا مگر فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر 16 سالہ سلمان شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے راہگیر کو جناح ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم ملک نعیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔