صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ عروج پر ، پولیس کے جگہ جگہ چھاپے

صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ عروج پر ، پولیس کے جگہ جگہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز پتنگ بازی اور ون ویلنگ کا سلسلہ عروج پر رہا، ہربنس پورہ کے علاقہ عامر ٹاؤن میں سب سے زیادہ پتنگ بازی کی گئی جبکہ وسن پورہ، مالی پورہ اور باغبانپورہ میں بھی پتنگ بازی ہوتی رہی۔ گجرپورہ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید میں پتنگ بازی کے خلاف مکین پولیس کو بار بار کالیں کرتے رہے۔ ون ویلنگ کے سلسلہ نے بھی زور پکڑے رکھا۔ کینال روڈ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ پر سب سے زیادہ ون ویلنگ کی گئی۔پولیس بھی پتنگ بازوں اور ویلروں کے خلاف حرکت میں رہی اور اس نے مختلف علاقوں سے 25پتنگ باز اور 22ون ویلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار پتنگ بازوں کے قبضہ سے300سے زائد پتنگیں، 100چرخیاں اور50پنی ڈور برآمدکرلی گئی ہے جبکہ 22ویلرزکو موٹرسائیکلوں سمیت مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے والدین اور بھائیوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -