پنجاب پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ، 34اشتہاریوں سمیت 106ملزمان گرفتار
لاہور(خبر نگار) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 80000 روپے کی مسروقہ لکڑی برآمد، چوری شدہ ٹرک اصل مالک کے حوالے، ناجائز اسلحہ اور365 لیٹر شراب،8.5 کلوگرام چرس ، 2.5 کلو گرام ہیروئن اور 4 کلو گرام بھنگ قبضہ میں لے لی،34 اشتہاریوں سمیت106ملزمان گرفتار اور2892مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ سندھواں تارڑ نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کر کے چوری شدہ ٹرک نمبرJV۔1727 برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کیا۔پٹرولنگ پوسٹ جھلا چوک نے دوران ناکہ بندی ایک ٹریکڑ ٹرالی میں سے چوری شدہ80000 روپے کی لکڑی برآمد کر کے ڈرائیوراللہ دتہ کو گرفتارکر لیاجبکہ پٹرولنگ پوسٹ چک 430/JB نے ملزم امانت علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 150 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کیا۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے34 اشتہاریوں اور 4 عدالتی مجرموں کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے43 ملزمان وقاص، شفیق، فیروز خان وغیرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 365 لیٹر شراب، 8517 گرام چرس، 2628 گرام ہیروئن اور4 کلو گرام بھنگ برآمدکی جبکہ 22ملزمان سرفراز، ذین العابدین، مشتاق وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے15پسٹل3گن، 3 کلاشنکوف، 1 رائفل،1 میگزین،6 کارتوس اور 100 گولیاں برآمدکیں اور 2892 مسافروں کو مدد فراہم کی نیز 6 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا۔