اتر پردیش ، شدید سردی کی لہر آنے سے 70بے گھر افراد ہلاک ہو گئے
لکھنو(آن لائن) بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں 24گھنٹوں کے دوران شدید سردی کے باعث 70 بے گھر افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی قلت اور سردی کی شدید لہر میں کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے میں ٹھنڈ کی وجہ سے پوروانچل میں 22 افراد چل ، بریلی ڈویڑن میں 3، الٰہ آباد ڈویڑن میں 11اور بندیل کھنڈ علاقے میں 28 ، بارہ بنکی میں 2، چند پور میں ایک ، امبیڈکر نگر میں ایک ، رائے بریلی اور اونچا ہار میں بھی ایک، ایک شخص ٹھنڈ سے دم توڑگیا۔ لکھنؤ کی میئر سنگیتا بھاٹیہ نے سٹی کمشنر سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
70 ہلاک