مہمند ایجنسی‘ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی‘ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، میاں منڈی بازار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ بند رکھا گیا۔ واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے معروف تجارتی مرکز میاں منڈی بازار میں عوام نے بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رکھا گیا۔ مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمند ایجنسی کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحق آف سنگر ، فلاحی تنظیم مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند و دیگر نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ میں بدستور اضافہ ہورہا ہے اور بعض علاقوں میں بجلی ایک ہفتے سے مکمل طور پر غائب ہے جس سے لوگوں کو پینے سمیت دیگر گھریلوں ضروریات کیلئے پانی استعمال کرنے کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گھریلوں ضروریات کیلئے خواتین ہاتھوں سے سینکڑوں گز گہرے کنوؤں سے پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ اگربعض علاقوں کو چند گھنٹوں کیلئے بجلی فراہم کی جاتی ہے تو وہ بھی کم وولٹیج کی وجہ سے کسی کام کا نہیں رہتا۔ دوسری طرف ایجنسی میں قائم مختلف قسم کے کارخانوں کو بجلی کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ جن سے رشوت لیکر غیر قانونی طور پربجلی فراہم کرتے ہیں۔ جو مخصوص لوگوں کے جیبوں میں جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی اتنی طویل لوڈ شیڈنگ ایجنسی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔ مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے واپڈا حکام کو دو دن کی مہلت دی کہ اگر اس دوران ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو ہم مجبوراً روزانہ کی بنیاد پر پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دینگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور پولیٹیکل انتظامہ پر ہوگی۔

مزید :

علاقائی -