آسٹریلیا میں گرم موسم کے باعث سڑکیں پگھلنے لگیں،شہریو ں کو انتباہ

آسٹریلیا میں گرم موسم کے باعث سڑکیں پگھلنے لگیں،شہریو ں کو انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں تباہ کن گرم موسم کے باعث سڑکیں تک پگھلنے لگی ہیں۔ حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا ان دنوں خطرناک گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ شدید گرمی کے باعث میلبورن میں بوم ہائی وے 10 کلومیٹر تک پگھل گئی ہے جس کے بعد کار سواروں کو شہر کے اندر داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکام نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ، جبکہ محکمہ موسمیا ت کا کہنا تھا کہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے

مزید :

علاقائی -