ای ڈی لوک ورثہ فوزیہ سعید کی کنٹریکٹ میں توسیع کی درخواست مسترد 15فروری کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

ای ڈی لوک ورثہ فوزیہ سعید کی کنٹریکٹ میں توسیع کی درخواست مسترد 15فروری کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزارت اطلاعات و نشریات نے ای ڈی لوک ورثہ فوزیہ سعید کے کنٹریکٹ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں پندرہ فروری کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ،جبکہ دوسری جانب ای ڈی تقرری چیلنج کی درخواست پر ہائی کورٹ اسلام آباد میں سماعت 15جنوری کو ہوگی۔ درخواست کے مطابق ہائی کورٹ میں لوک ورثہ کے ملازم ابراہیم نے درخواست دی تھی کہ ای ڈی لوک ورثہ فوزیہ سعید کی تقرری نہ صرف خلاف میرٹ ہوئی ہے بلکہ چند سال قبل جب فوزیہ سعید اس ادارے میں ملازم تھیں تو اس وقت انکے خلاف ایک انکوائری چلائی گئی تھی جس کی پاداش میں انہوں نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا تھا،تاہم دوبارہ انہوں نے سفارش کے بل بوتے لوک ورثہ کوبطورایگزیکٹوڈائریکٹر جوائن کیا۔عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر عدالت نے آخری وارننگ دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات سے جواب طلب کیا تو وزارت نے اس دوران انکے کنٹریکٹ کی ازسرنو بحالی سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کے کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے پر انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔
فوزیہ سعید

مزید :

علاقائی -