نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کر ڈالا، کئی سو کلو آلو ریاستی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پھینک دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کسانوں کا کہنا تھا کہ آلو کی قیمت لاگت سے بھی کم مل رہی ہے۔ ان حالات میں کسانوں کے پاس آلو پھینکنے کے علاوہ اور کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے امدادی قیمت کا اعلان تو کر دیا تاہم حکومت آلو کہاں خرید رہی ہے یہ کسی کو نہیں پتہ، افسران صرف اعداد و شمار کا کھیل، کھیل رہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔