نواز شریف آج چکوال جائینگے
چکوال (آئی این پی) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف (آج) پیر کو چکوال جائیں گے جہاں وہ سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت مرحوم کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔اتوار کو ترجمان مسلم لیگ (ن) سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف (آج) پیر کو چکوال جائیں گے وہ سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔اسکے علاوہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔