شریف برادران کو علم نہیں کہ اورنج لائن ٹرین سمیت تمام منصوبے کرپشن کی کھلی داستان ہیں ،ثناء اللہ

شریف برادران کو علم نہیں کہ اورنج لائن ٹرین سمیت تمام منصوبے کرپشن کی کھلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ثناء اللہ جٹ نے کہا شریف برادران کو علم نہیں کہ جنگلہ بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پنجاب کے تمام منصوبے کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی داستان ہیں جن کا جواب نواز لیگ کو ضرور دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی ہر کمپنی کرپشن میں ملوث ہے عدالتوں میں کیس شروع ہو چکے ہیں اور اب ان کے پاس فرار ہونے کاکوئی راستہ نہیں بچا ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ چوروں اور لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہو گا دھاندلی کی پیدوار نواز لیگ کا ہر چمچہ بڑی سے بڑی گیدڑ بھبھکی لگانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ان کا کوئی بس نہیں چلے گا اور کیے کا ہر حال میں حساب دینا ہوگا۔