ایمرا کیخلاف سازش کرنیوالے افراد کی رکنیت ختم کردی گئی

ایمرا کیخلاف سازش کرنیوالے افراد کی رکنیت ختم کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایمرا باڈی نے ایمرا سیکرونٹی کمیٹی کی ہدایت پر ایمرا کو سازش کے تحت توڑنے اور اپنے مفادات کی خاطر تقسیم کرنے والے افراد کی ایمرا آئین کی روشنی میں ایمرا کی رکنیت ختم کردی ہے جبکہ اس فیصلے کو ایمرا باڈی اور ایمرا ممبران نے بھی سراہا ہے صدر ایمرا ہشام یوسف اور سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کا کہنا ہے کہ جو بھی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تنظمیوں کو استعمال کرے گا اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے گا اس کا محاسبہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے اداروں کے مالکان کے ساتھ بھی ملاقات کرکے ان کے عزائم سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ یہ عناصر اپنے ادارہ کا نام بدنام نہ کرسکے اور جن افراد کی ایمرا سے رکنیت ختم کی گئی ہیں ان میں عاصم نصیر، عباس نقوی، عدنان شیخ،مدثر قدیر، طارق خان، شکیل ملک، شوکت علی، عابد خان کا شامل ہیں