پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات، گروپ بی کے امیدوار کو 40ووٹوں سے شکست

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات، گروپ بی کے امیدوار کو 40ووٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،گروپ اے کے شاہد حسین نے گروپ بی کے امیدوار کو 40ووٹوں سے شکست دے کر صدارت کی سیٹ جیٹ لی، لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے انتخابات میں گروپ اے نے 251جبکہ گروپ بی نے 211ووٹ حاصل کئے ،اس کے علاوہ گروپ اے کی جانب سے انتخابات میں دوسری سیٹوں پر جیتنے والے امیدواروں میں نوید شہزاد مرزا پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جبکہ قمرالزمان قیصرانی سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے طارق محمود اعوان،سیکرٹری انفارمیشن کیلئے محمد جعفر چوہدری سیکرٹری کوارڈینیشن کیلئے عبدالرؤف نے میدان مار لیا اسی طرح محمد عمران جعفر پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ووٹر ز کی تعداد ایک ہزار ہے جس میں سے اکثریت نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا