پیپلز پارٹی دوسروں پر تنقید کے بجائے کراچی کو صاف بنانے کی کوشش کریں ،آزاد تبسم

پیپلز پارٹی دوسروں پر تنقید کے بجائے کراچی کو صاف بنانے کی کوشش کریں ،آزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے کراچی کو صاف بنانے کوشش کریں ، پیپلزپارٹی آٹھ سالوں میں کراچی کا کچر ا ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی وہ ملک کیا چلائے گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی بہت جذباتی تقاریر کرتے رہے لیکن گزشتہ عام انتخاب میں وہ شکست کھاگئے اگر پیپلزپارٹی نے اپنا رویہ نہ بدلا تو یہ بھی شکست کھا جائے گی ،پیپلزپارٹی کے کارکنان پہلے ہی اپنے قائدین سے ناراض ہیں اس لئے پیپلزپارٹی کے قائدین کو اپنی جماعت پر توجہ دینا چاہیے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف عروج پر پہنچ چکا ہے اور بلدیاتی انتخاب میں یہ جماعت بھر پور انداز میں کامیاب ہوئی ہے ا س لئے پیپلزپارٹی کے قائدین اپنے گریبان میں جھانکیں اوردوسرے پر تنقید کرنا چھوڑ دیں