ولید اقبال ، میاں حماد اظہرکی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

ولید اقبال ، میاں حماد اظہرکی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف لاہور کے صدرولید اقبال ، میاں حماد اظہر کی طر ف سے پارٹی رہنما وں اورکارکنوں کے اعزازمیں ایوان اقبال میں منعقد ہو نیو الے پارٹی کنو نشین کی کا میا بی پر ایک پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے بعد ولید اقبال کی قیا دت میں امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر امر یکی صدر کے خلا ف احتجا جی مظا ہرہ بھی کیا۔اس مو قعے پر ولید اقبال کا کہنا تھا کے اگر آج عمران خان جیسے بہادر اور نڈر لیڈر کی پاکستان میں حکومت ہو تی تو امر یکہ کو کبھی بھی پاکستان کے خلاف ہر زہ سرائی کرنے کی جرات نہ ہوتی چو نکہ پاکستان کے موجو دہ حکمران بھارتی وزیر اعظم مودی کے یار ہیں اسی لیے وہ نہ امریکی صدر کے خلاف بولنے کی جرات کرتے ہیں اور نہ ہی مودی کے خلاف بات کرنے کی ان میں جرات ہے انہوں نے کہا کے اگر (ن ) لیگ کے حکو مت نے شروع دن سے ہی کوئی وزیر خا رجہ بنایا ہو تا تو آج دنیا بھر میں پاکستان وزیر خارجہ پاکستان کے حق میں لابنگ کرتا اور بھا رت کی سا زشوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا اس وقت بھی جس شخص خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے وہ پاکستان کا وزیر خارجہ نام کا ہے وہ کسی اور ملک کا اقا مہ ہولڈراور کسی اور ملک سے تنخواہ لیتا ہے وہ کیسے پاکستان کا دفا ع کر سکتا ہے اس وقت ضر ورت اس امر کی ہے کہ کسی غیر ت مند شخص کو پاکستان کا وزیر خارجہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کے ہم قومی ایشو ز پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھا رت یا امریکہ نے پاکستان پر جاریت مسلط کرنے کی کو شش کی تو پاکستانی عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی بہادر فوج کیساتھ کھڑے ہو کر مقا بلہ کرے گے اور وطن عزیز پر کوئی بھی آنچ نہیں انے دے گے اس مو قع پرشیخ امتیاز محمود، ملک عثمان حمزہ، سعدیہ سہیل رانا، محمد مدنی، طارق حمید ، نعیم الحق، رافیہ کمال، میاں اویس انجم، حاجی امداد حسین، ارشاد ڈوگر، مبارک گل، منان قادری و دیگر موجو د تھے۔