لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سیشن 2018ء کیلئے امیرتنظیم علماء و مشائخ اہلسنت مولانا الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کو ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان)کا مرکزی سینئر نائب صدر جبکہ مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)پیر سلمان منیرسجادہ نشین سمبڑیال شریف کو مرکزی سرپرست مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور میاں محمد اویس احرار کو مرکزی نگران جبکہ مولانا محمد حنیف حقانی کو چیئرمین سیاسی امور کمیٹی مولانا الطاف الرحمن کو چیئرمین سپریم کونسل اور مولانا حسین احمد اعوان کو ڈپٹی چیئرمین کونسل منتخب کیا گیا ۔نیز بقیہ تمام مرکزی عہدیداروں کا انتخاب سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ کے اجلاس میں کیا جائیگا۔