نواز ، عمران محاذ آرائی سے ہمارا تعلق نہیں : مردا شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف اور عمران خان کے درمیان محاذ آرائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سال الیکشن کاسال ہے، الیکشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی سردار احمد علی پتافی کے انتقال پراظہار تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی انتظامی معاملہ ہے،کوئی ٹکراؤنہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گنے کی خریداری میں وفاقی حکومت نے بحران پیدا کیا ، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی دے کرمسئلہ حل کیاجائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوکریاں میرٹ پر دے رہے ہیں ،بندر بانٹ نہیں کر سکتے۔
مراد شاہ