یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وی سی مبشر حسن آج نیب لاہور میں پیش ہونگے
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلرڈاکٹر مبشر حسن آج صبح نیب لاہور میں پیش ہوکر اپنے دور میں کی جانے والی پروموشنز ،اخراجات اور دوسری تفصیلات نیب کو فراہم کریں گے ۔اس بارے میں ذرائع کا کہناہے کہ مبشر حسن سے ان کے وائس چانسلر بننے سے عہدہ چھوڑنے تک کی تمام دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نییونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بطور بورڈ آف گورنر اور بطور وائس چانسلر کئی ایسے اقدامات کئے جو خلاف قانون تھے ۔جس پر نیب لاہور نے انہیںآج طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا عمران ڈاکٹر مبشر حسن سے تحقیقات کریں گی ۔
سابق وی سی