بینکوں نے حج درخواستیں 15جنوری سے وصول کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بنکوں نے حج درخواستیں 15جنوری سے وصول کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، سرکاری سکیم کا حج40دن کا ہو گایا30دن کا وزارت مذہبی امور مشکل کا شکار فیصلہ نہ کر سکی ،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم 2018ء کے لیے 15جنوری سے ملک بھر سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کر رکھا ہے کراچی،کوئٹہ سے سرکاری حج پیکج دو لاکھ 70ہزار روپے جبکہ لاہور،اسلام آباد ،پشاور سے دو لاکھ80ہزار روپے پیکج ہو گا ،15جنوری سے 24جنوری تک بنکوں سے حج فارم مفت دستیاب ہوں گے ،سرکاری حج سکیم کی درخواست کے لیے ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد 20فروری 2019ء تک ہو گی کار آمد ہو گا ،8عدد تصاویر،نادرا کا شناختی کارڈ ضروری ہو گا،سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے لیے بنکوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے ،ہر بنک نے اپنے اپنے کلائنٹ کے لیے بنکوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر دئیے ہیں اور بنک مالکان نے منیجر کو خصوصی ٹاسک دئیے ہیں ،زیادہ درخواستیں وصول کرنے والوں کے لیے خصوصی مراعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے اس لیے بنکوں نے حج درخواستوں کے لیے اشتہار بازی کے ساتھ ساتھ حج فارم کے حصول کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا ہے ایک ہفتہ قبل ہی کاؤنٹر قائم کر دئیے ہیں ۔
فارم وصولی