میانمار میں روہنگیا گروپ کا عسکری ٹرک پر حملہ، پانچ فوجی زخمی
ینگون(آن لائن) روہنگیا مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے گھات لگا کر ایک فوجی ٹرک حملہ کردیاجس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے، میانمار کی سکیورٹی فورسز اور ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے گھات لگا کر ایک فوجی ٹرک حملہ کیا۔اس حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے ، فوج کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا فوجی ٹرک ایک بیمار شخص کو ہسپتال لے جا رہا تھا۔میانمار کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں بنگالی تنظیم کے بیس افراد شریک تھے۔فوجی ٹرک پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری اراکان روہنگیا سالویشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔ اسی گروپ نے گزشتہ برس اگست میں میانمار میں فوج اور پولیس کی چوکیوں پر حملے کیے تھے۔