18ء کا پاکستان 13ء سے یکسر مختلف اور خوشحال ہو چکا : برجیس طاہر
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیز کی بدولت 2018کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے یکسر مختلف اور خوشحال ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ 2013 کی بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کے مقابلے میں آج پاکستان امن و امان ، توانائی اور معاشی استحکام کے حوالے سے انتہائی مستحکم ہو چکا ہے اور حکومت کی باقی ماندہ مدت میں پاکستان کو ہر شعبے میں محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق ناقابل تسخیر بنانے کا سفر ضرور مکمل ہو گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کا معاشی لحاظ سے طاقتور ا ور خودکفیل ہونا انتہائی ضروری ہے اور آج مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم کرنے کا ہی نتیجہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیوں کے باوجودپاکستان آج اپنے قومی مفاد ات میں فیصلے کر نے میں آزادہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پہلے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کی صورت میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور بعد ازاں انہوں نے ملک کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر شروع کیاجس کو بدقسمتی سے 1999 میں ڈی ریل کر دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کا سفر ایک بار پھر نواز شریف نے 2013 میں شروع کیااور معاشی اور قومی نوعیت کے بڑے اہم میگا منصوبے لگائے جن کی تکمیل سے پاکستان کا ایک بڑی معاشی طاقت بننا یقینی ہے اور جن کے مثبت نتائج آج پوری پاکستانی قوم کے سامنے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ سی پیک جیسے اہم منصوبوں کو ناکام کرنے کے لیے بھارت سمیت دیگر بیرونی طاقتیں کلبھوشن یادیو کی صورت میں پاکستان کے خلاف بر سر پیکارہیں اور قومی اور معاشی اہمیت کے اس منصوبے کو ناکام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں
برجیس