ن لیگ کا پی ای ایس پی لوگو سے بی بی شہید کی تصویر ہٹانابدنیتی : نفیسہ شاہ

ن لیگ کا پی ای ایس پی لوگو سے بی بی شہید کی تصویر ہٹانابدنیتی : نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگو سے بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے اور ثابت کرتا ہے کہ غاصب ضیا ء کے لاڈلوں کے دل میں آج بھی بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف بغض اور تعصب ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک،آئین اور جمہوریت کے لئے جدوجہد ،خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاس کیا تھا ۔نواز شریف اس پروگرام کو ختم کرنا چاہتے تھے مگر عالمی سطح پر اس ادارے کو فنڈز دینے والے اداروں نے مزاحمت کی ۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس عمل کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔نواز شریف ضیا ء کے لاڈلے تھے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سابق آمر پرویز مشرف کی لاڈلی کو بنایا گیا ہے ۔بینظیر بھٹو شہید کا نام ہٹانے والے خود مٹنے والے ہیں ۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -