تحریک عدم اعتماد کیلئے واضح اکثریت موجود: عبدالقدوس بزنجو

تحریک عدم اعتماد کیلئے واضح اکثریت موجود: عبدالقدوس بزنجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ ڈپٹی اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کو پاس کرنے کیلئے ہمارے پاس واضح اکثریت ہے اور ہم کامیاب ہوجائیں گے 9جنوری کو نکاح ہوگا اور تین دن کے بعد رخصتی ہوجائے گی انہوں نے یہ بات اتوار کے روز این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد صوبائی حکومت انتقامی کاروائیں پر اتر آئی ہے اور جن ارکان اسمبلی نے تحریک پر دستخط کئے ہیں یا حمایت کا یقین دلایا ہے انکے علاقوں کی ڈپٹی کمشنر ،اے سی اور پولیس اہلکاروں کو تبدیل کیا جارہاہے جس سے صوبائی حکومت کو کروڑوں روپیوں کا خرچہ مزید بردا شت کرنا پڑرہاہے ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم اصولوں کی بات کررہے ہیں یہ ہمار ا جمہوری حق ہے جو ہم نے استعمال کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -