پی پی20کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل

پی پی20کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(این این آئی) حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم اتوار کی رات کو 12بجے ختم ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر سلطان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس نے اتوار کے روز بھرپور رابطہ مہم جاری رکھی جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری حیدر سلطان نے چکوال شہر میں بھرپور ریلی نکالی جس نے پورے شہر کا چکر لگایا اور اس موقع پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے راجہ طارق افضل کالس بھی چیئرمین عمران خان کے چکوال جلسے سے پوری طرح مطمئن ہیں اور جلسے کا جوش وخروش اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے پی ٹی آئی 9جنوری کو اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن پر ہے۔ بہرحال ابتدائی سروے رپورٹوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری حید رسلطان کو اپنے قریبی حریف راجہ طارق افضل کالس پرنفسیاتی برتری حا صل ہے۔ سرکاری امیدوار ہونے کا فائدہ چوہدری حیدر سلطان نے بھرپور اٹھایا ہے۔ بہرحال غیر جانبدار حلقوں کے مطابق راجہ طارق افضل کالس حیران کن ووٹ لیں گے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر227پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ 45پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولنگ کے دوران پولیس سمیت رینجرز اور فوج کی نفری بھی تعینات ہو گی.حلقہ میں رجسٹر ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 79ہزار ہے۔ 26پوسٹل بیلٹ جاری کئے گئے ہیں ۔50فیصد ووٹ پول ہونے کا امکان ہے۔حلقہ 19یونین کونسلز سمیت 2میونسپل کمیٹیوں چکوال اور بھون پر مشتمل ہے ۔چکوال شہر کی 35وارڈ میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ ہو گی۔یہ نشست ن لیگ کے رکن بنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔

Back t

مزید :

صفحہ آخر -