دریاؤں کی حفاظت ، مرکزی وصوبائی حکومتوں کا قانونی مسودہ تیار
پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں دریاؤں کی حفاظت کے لئے وفاقی او رصوبائی حکومتوں نے مل کر قانون کا مسودہ تیار کر لیا صوبے میں دریائے سوات ، دریائے کابل سمیت اہم دریاؤں کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی جانب سے کی جائیگی اور خیبرپختونخوا حکومت نے اس ضمن میں مختلف محکمو ں سے سفارشات بھی طلب کی ہے تاکہ اسے نافذ کیا جائے کہ نہیں اور ہر صوبائی حکومت مشاورت کے بعداسے اپنے صوبے میں نافذ کریگی اور قانون پر عمل درآمد کی تمام تر ذمہ داری بھی صوبوں کی ہو گی ۔ وزارت آبی و سائل نے صوبوں کو سہو لت فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویزدی ہیں ذرائع کے مطابق ریورزلاء کے ابتدائی مسودے میں ہر صوبہ اپنی مرضی سے ترامیم کر سکتا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور سندھ نے اس سلسلے میں کافی پیش رفت دکھائی ہے جبکہ وزارت آبی و سائل کی جانب سے خیبر پختونخوا کو بھیجے گئے مسودے میں بعض چیزوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریور زلاء کی ضرور ت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جس کے پیش نظر وزارت نے صوبوں کے ساتھ مل کر قانون کو مسودہ تیار کیا ہے اب صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قانون کو کتنے عرصے میں مکمل کر کے نافذ کرتی ہیں۔
مسودہ تیار