قومی توقعات پر پورا اترنے کیلئے احتساب کی رفتار تیز کر دی : چیئر مین نیب

قومی توقعات پر پورا اترنے کیلئے احتساب کی رفتار تیز کر دی : چیئر مین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز اور صدر دفتر کو ہدایت کی ہے کہ بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ٗنیب فورنزک لیبارٹری کے قیام کا بڑا مقصد عصر حاضر کی ضروریات پر پورا اترتاہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ رازداری کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور بدعنوانی کے خلاف ،موثر انسداد بدعنوانی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیب کو فعال ادارہ بنانے کے لئے اپنے تمام طریق ہائے کار کو بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے چیئرمین کو حکم دیا ہے کہ معیار اور تعداد کی بنیادوں پر نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی سالانہ درجہ بندی کو یقینی بنائیں۔ یہ نظام بہت کامیاب ثابت ہوا ہے اور تمام علاقائی بیورو اب جوش و جذبے اور شفافیت کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے مسابقتی ماحول میں کام کر رہے ہیں۔ نیب بیوروز کے مابین صحت مند مقابلے کا ماحول ہے اور سال کے اختتام پر مسابقت لے جانے والے بیوروز انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت سے ٹرافی وصول کرے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا واحد ادارہ ہے جو مقررہ 10 ماہ کے اندر انکوائری اور تفتیش کا عمل مکمل کر کے احتساب عدالتوں میں تحقیقات کے لئے ریفرنس بھجواتا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
نیب چیئر مین

مزید :

صفحہ آخر -