مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے اڑی میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل کے ذریعے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سبھا رائے نامی بھارتی فوجی کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے تھا اور وہ کافی عرصے سے اپنے گھر والوں سے ملنے کی خواہش لیے افسران سے چھٹیوں کا طلب گار تھا تاہم اس کی عرضی کو ہربار مسترد کیا جاتا رہا جس پر تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔سبھا رائے کے ساتھی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے گھر والوں سے ملنے اور ان کی غربت کی وجہ سے پریشان تھا اور یہی وجہ اس کی خودکشی کا باعث بنی۔

مزید :

صفحہ آخر -