بلوچستان سیاسی بحران کا اثر سینیٹ الیکشن پر نہیں ہوگا:ٗ نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہا ہے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اور اسلام آباد سمیت دیگر تینوں اسمبلی کی موجودگی اور بلوچستان اسمبلی کی عدم موجودگی سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پا کستا ن پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بلوچستان سے 23 میں سے 12 سینیٹ ممبر مارچ تک موجود ہوں گے اور ایسے میں سینیٹر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب جائز ہوگا۔