حکومت نے قومی مفادات کے تحفظ کا فیصلہ کر رکھا ہے : رانا افضل

حکومت نے قومی مفادات کے تحفظ کا فیصلہ کر رکھا ہے : رانا افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)خزانہ اور اقتصادی امور کے وفاقی وزیر مملکت رانا محمد افضل خاں نے کہا ہے کہامریکی صدر ٹرمپ کی متنازعہ ٹویٹ سے حالات خراب ہونے کی طرف جا رہے ہیں لیکن حکومت نے قومی مفادات کے تحفظ کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جب ٹرمپ کی ٹویٹ آئی تو سب سے پہلے پاکستان کی حمایت کرنے والوں میں جاپان شامل تھا۔رانا محمد افضل نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان سے سخت شکایات ہیں جن میں طورخم اور چمن پر تجارت کو ریگولیٹ کرنے کے علاوہ سرحدوں پر تار لگانا بھی شامل ہے حالانکہ بارڈر بند کرنے سے صرف افغانستان کو 2 ارب کی برآمدات بڑھائی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران بھی پاکستان سے تجارت کا خواہشمند ہے اس سے لین دین کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کے گورنر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ری فنڈ کلیموں کی ادائیگی کیلئے حکومت ماہانہ بنیادوں پر برآمدکنندگان کوپوسٹ ڈیٹڈ چیک دینے کی تجویز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے لیکن ہم بیک وقت کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایز آف بزنس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 5.9 سینٹ جبکہ گیس سے پیدا ہونے والی بجلی 6 سینٹ پر مل رہی ہے۔ مارچ میں نیلم جہلم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائیگا ۔ اس سلسلہ میں 51 کلومیٹر لمبی سرنگ تجرباتی مرحلے سے گزر رہی ہے اس سے ملنے والی بجلی مزیدسستی ہوگی تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں جتنی بھی کمی ہوگی وہ پوری کی پوری انڈسٹری کو منتقل کر دی جائیگی۔
رانا افضل

مزید :

صفحہ آخر -