قومی ٹیم کے نیلسن میں ڈیرے ، آج پریکٹس اور کل دوسرا ون ڈے ہو گا
نیلسن(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے ویلنگٹن سے نیلسن پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم آج پریکٹس کرے گی جب کہ دوسرا ون ڈے 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹرزنے اتوارکے روز آرام کیا یا صرف جم سیشن میں شرکت کی، آج مقامی وقت کے مطابق دن 2 سے 5 بجے تک قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہو گا۔واضح رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کو ڈک ورس لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 1۔0 سے برتری حاصل ہے۔ دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بجے شروع ہو گا۔