کراچی میں نوجوان کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو صدارتی معافی

کراچی میں نوجوان کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو صدارتی معافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدرِ مملکت ممنون حسین نے ایک نوجوان کے قتل کے جرم میں سزا یافتہ سندھ رینجرز کے اہلکاروں کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔ان اہلکاروں کو مقتول نوجوان سرفراز شاہ کے اہل خانہ پہلے ہی معاف کر چکے ہیں۔آئی جی سندھ جیل خانہ جات کی جانب سے سندھ کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری کو 4 جنوری کو تحریر کیے گئے ایک خط میں اس معافی کی اطلاع دی گئی ہے۔واضح رہے کہ آٹھ جون 2011 کو کراچی کے بینظیر بھٹو پارک میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم سرفراز شاہ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس موقعے پر موجود سندھی ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین نے اس منظر کو ریکارڈ کرلیا تھا جو بعد میں تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی۔بی بی سی اردو کو دستیاب اس خط میں بتایا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت صدرِ پاکستان نے رینجرز اہلکاروں کی رحم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا معاف کر دیا ہے۔مقامی صحافی کے مطابق اس خط میں محکمہ داخلہ کو شاہد ظفر ولد محمد رشید، محمد افضل خان ولد سوتر خان، بہاؤ الرحمان ولد محمد اسرائیل، محمد طارق ولد محمد شفیع اور منٹھار علی ولد علی گوہر کے نام بھیجے گئے ہیں جو اس معافی سے مستفید ہوں گے۔
صدارتی معافی

مزید :

صفحہ اول -