جنرل ضیاء اور پرویز مشرف نے امریکی برائی کا بیج بویا

جنرل ضیاء اور پرویز مشرف نے امریکی برائی کا بیج بویا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی طرف سے واچ لسٹ میں ڈالنا اس کی بد حواسی کی عکاسی کرتا ہے اس لسٹ میں پاکستان کو ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف ہر ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے مگر پاکستان ایک خود مختار ملک ہے ماضی میں ہم نے امریکہ کا ہر مطالبہ مانا مگر اب ایسا نہیں ہو گا ہم اپنی سالمیت اور خود مختاری کی خود حفاظت کریں گے اور اپنے پاؤں پر بھی کھڑا ہو کر دکھائیں گے،وہ ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا اور افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ اپنی پالیساں بھارت کو خوش کرنے کے لئے تبدیل کیں پاکستان کے دو جرنیلوں جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف نے امریکہ جیسی برائی کا بیج بویا جو ہم بگھت رہے ہیں اب پوری قوم امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اب ہمیں اس کی بھیک نہیں چاہئے ہم اپنی حفاظت خود کریں گے۔
مشاہداللہ

مزید :

صفحہ اول -