پاک امریکہ تعلقات پر مشترکہ موقف اپنایا جائے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت فی الفور اسمبلی کا اجلاس بلا کر سب کو اعتماد میں لے اور اسمبلی سے ایک مشترکہ موقف اختیار کرکے امریکہ کو جواب دیا جائے،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلائے سب جماعتوں کو اعتماد میں لے اور ایک مشترکہ موقف اختیار کرکے امریکہ کو جواب دیا جائے صرف وزیر خارجہ کا اس ایشو پر بیان دے دینا کافی نہیں ہے۔
شیری رحمان