پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا حقائق جھٹلانے کے مترادف

پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا حقائق جھٹلانے کے مترادف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد بند کرنا اور واچ لسٹ میں ڈالنے جیسے امریکی اقدامات سے لگتا ہے کہ یہ امریکہ کی بدنیتی بھی ہے اور حقائق پر پڑدہ ڈالنے کے مترادف ہے،وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ لڑی ہے اور کامیابیان حاصل کی ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ پوری دنیا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کررہی مگر امریکہ صرف بھارت کو خوش کرنے کے لئے یہ تسلیم نہیں کررہا جس کے پیچھے کہانی یہ ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ پوری طرح سے ہار چکا ہے مگر وہ اس طرح کی اوچھی حرکات کرکے دنیا کو باور کروانا چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کی وجہ سے جنگ ہارا ہے حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے ۔
جنرل (ر) اسلم بیگ

مزید :

صفحہ اول -