چند مقتدر قوتیں سینیٹ الیکشن سے پہلے سسٹم ختم کرنا چاہتی ہیں : احسن اقبال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کے پس منظر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے ترجمان جان اچکزئی نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے پر سیاست کرنے والے مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ الیکشن میں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ق لیگ اور پیپلز پارٹی ایسے حالات پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے جس سے صوبے بھر کے حالات غیریقینی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ‘داخلی اور خارجی مسائل سے نمٹنے کے لیے بلوچستان میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی رہنماؤں اور ورکرز کے اختلافات کوئی نئی بات نہیں لیکن کبھی حالات اس قدر سنگین نہیں ہوئے جتنے بلوچستان میں ہو چکے ہیں۔’انہوں نے سول اور ملٹری تعلقات کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سول اور عسکری قیادت کے مابین سازگار ماحول کی فضا قائم ہے۔جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ہماری پارٹی رہنماؤں اور ورکز کو مذموم ارادوں کے لیے استعمال کررہے ہیں جس کا بنیادی مقصد اگلے سینیٹ الیکشن میں پی ایم ایل (ن) کی نشستوں میں کمی کرنا ہے تاہم جن لوگوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی وہ پارٹی اور اس کے منشور کے خلاف جارہے ہیں’۔ جو لوگ بلوچستان میں سیاسی بحران کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں وہ دراصل پاکستان دشمن عناصر ہیں۔
جان اچکزئی