نواز شریف سے ملک ریاض کی ملاقات کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی
لاہورا،اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے چندمقتدر قوتیں سینیٹ الیکشن سے پہلے سسٹم کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور اس وقت ملک میں تصادم اور محاذ آرائی کی کوششوں کے واضح اشارے مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد اور دھرنے نہیں دینے چاہئے بلکہ آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگاکیونکہ بدقسمتی سے اس وقت ملک کو اندرونی سمیت بیرونی چیلنجز کاسامنا ہے اور ہم داخلی معاملات میں غلط سمت میں جا رہے ہیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی داخلی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں خطر ہ محسوس کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں پیر حمید سیالوی اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے درخواست کرتاہوں کہ وہ دونوں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں کیونکہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں ہے بلکہ اس وقت ہمیں عالمی دنیا کو پیغام دینا چاہئے کہ ہم سب ایک ہیں اور ملکی مفاد میں ہم سب اکھٹے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں بیرونی دنیا اور باالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ پاکستانی قوم اور ادارے متحد ہیں جبکہ عدم استحکام کا ایجنڈا تو ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گاانہوں نے کہا کہ امریکی وزرائے خارجہ اور دفاع کے دوروں میں ہم نے ان نکات پر ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ نے یکایک پاک امریکا تعلقات میں سنگینی کو نیا موڑ دیا جبکہ ان کا یہ بیان پاکستانی قوم کی توہین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کی افغان جنگ میں امریکا نے پاکستان کی مدد سے فتح حاصل کی لیکن اس کے بعد امریکا خود تو ٹرافی لے کر چلا گیا اور 35 لاکھ مہاجرین، منشیات اور اسمگلنگ ہمارے لیے چھوڑ گیا۔امریکا کی طرف سے پاکستان میں یکطرفہ فوجی آپریشن سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے، یکطرفہ اقدام کی صورت میں مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم امید ہے کہ امریکا ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے خطے میں کشیدگی ہووفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے مجھے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دبا ؤڈالا جارہا ہے جس پر وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سامنے آنے کے بعد یقین ہوگیاجبکہ جو بھی یہ دبا ؤڈال رہا ہے اس سے ملک مضبوط نہیں کمزور ہوگا اس وقت ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ کوئی قوت سینیٹ الیکشن سے پہلے موجودہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے، لیکن ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کرلی ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یہ کوئی مذاق نہیں۔دوسری جانب احسن اقبال نے سی پیک) کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک عالمی، علاقائی،اور باہمی مفادات میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا ایک مجموعہ ہے. انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف ایک سڑک کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد خطے میں تعاون، علاقائی رابطے، انفارمیشن نیٹ ورک، انفراسٹرکچر، توانائی ، صنعتوں اور صنعتی پارکوں، زراعت کی ترقی، اور غربت کے خاتمے، سیاحت، مالی تعاون اور معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقی کا دوسرا نام ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں پاکستان چین کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ان زونز کو قائم کرنے کیلئے نو جگہوں پر اتفاق کیا اور حتمی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔
احسن اقبال