کلبھوشن یادیو بھارتی مشیر قومی سلامی اجیت دوول کا رشتہ دار نکلا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کے الزام میں گرفتار بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوسے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دار ہے جس نے ’’را‘‘ کے بلوچستان ونگ سے تربیت حاصل کی تھی۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن جادھو بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دارہے، کلبھوشن کا باپ پولیس کمشنر جبکہ چچا باندرا پولیس اسٹیشن کا انچارج تھا اس کا خاندان ممبئی کے مضافات میں مقیم تھا۔کمانڈر کلبھوشن یادیو نے 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جبکہ اجیت دوول نے اسے ’’ را‘‘ کے بلوچستان ونگ میں بھجوایا۔ کلبھوشن جادھو نے 2 سال تک را کے بلوچستان ونگ میں ٹریننگ لی جس کے بعد اس نے بلوچستان ونگ میں فارسی اور بلوچی زبان بھی سیکھی۔بھارتی جاسوس کوچاہ بہار سے گوادر اور سی پیک کو نشانہ بنانے کا ٹاسک ملا، بھارت کلبھوشن کی کارروائیوں کو ایران سے بھی خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے اس نے حسین مبارک کی شناخت سے کارگو کمپنی قائم کی۔ کلبھوشن بیک وقت را اور بھارتی نیوی کا ملازم تھا، پکڑے جانے کے بعد کلبھوشن سے را کے 13 ارکان کو فون کرائے گئے۔
کلبھوشن/اجیت دوول