پاکستان میں تعینات معطل فلسطینی سفیر ولید ابو علی دوبارہ بحال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان میں تعینات معطل سفیر ولید ابو علی کو بحال کردیا جس کے بعد وہ 10 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔بھارت کی شکایت پر سفیر کی معطلی کے بعد پاکستان علماء کونسل کے حافظ طاہر اشرفی نے فلسطینی صدر اور فلسطین کے چیف جسٹس سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا انہوں نے فلسطین کے صد ر اور چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ولید ابوعلی کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں اور انہیں عہدے پر دوبارہ بحال کیا جائے۔حافظ طاہر اشرفی کے مطابق فلسطین کے چیف جسٹس نے گفتگو کے دوران ان سے کہا کہ فلسطینی اور پاکستانی یکجان خیال رہے کہ فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے شدید واویلہ کیا گیا جب کہ فلسطینی صدر نے اسلام آباد میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
بحال