بشیر ورک کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ ٗمنگل کو حلف اٹھائینگے
اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بشیر ورک کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشیر ورک بطور وفاقی وزیر قانون منگل کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون کا عہدہ زاہد حامد کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا ۔ محمود بشیر ورک گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 97سے رکن قومی اسمبلی ہیں ۔
بشیر ورک