پشاور سے اغوا ہونیوالے افغان ڈپٹی گورنر رہا،بھائی تاحال لاپتہ

پشاور سے اغوا ہونیوالے افغان ڈپٹی گورنر رہا،بھائی تاحال لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور سے گزشتہ سال اغوا ہونے والے افغان ڈپٹی گورنر کو اغوا کاروں نے رہا کر دیاتاہم ان کے بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ایک اخبار نے لکھا کہافغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے ڈپٹی گورنر قاضی محمد نبی احمدی کو پشاور کے سرحدی علاقے سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ڈاکٹر کے پاس جا رہے تھے۔ قاضی محمد نبی احمدی، گلبدین حکمت یار کی جما عت ’حزب اسلامی‘ کے رکن ہیں۔ اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے نائب سفیر زردشت شمس کا کہنا تھا قاضی محمد نبی احمدی کنڑ میں اپنے گھر لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈپٹی گورنر کے اغوا ہونیوالے بھائی حبیب اللہ تاحال لاپتہ ہیں۔انگریزی اخبار کے مطابق متاثرہ فیملی سے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیاگیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں۔
ڈپٹی گورنر رہا

مزید :

صفحہ اول -