عمران کی تیسری شادی کا معاملہ ، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی مبارکبادیں ، تنقید

عمران کی تیسری شادی کا معاملہ ، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی مبارکبادیں ، تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبروں پر سیاسی ومذہبی رہنماؤں کے تبصرے،چیئرمین پی ٹی آئی کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کے حوالے سے میڈیا میں جاری خبروں پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران پھر شادی کی ہے تو بہت اچھا کیا جبکہ یورپ اور امریکہ میں بھی کنوارے وزیر اعظم کو وہ مقام نہیں ملتا جو شادی شدہ کو ملتا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ضروری نہیں شادی کرو اور ڈھول بھی پیٹو۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے ٹویٹ میں کہاکہ کوئی 3 بار وزیر اعظم تو کوئی 3 بار دولہا لیکن چوتھی واری فیر شیر۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہا کہ عمران خان کا روحانی شخصیت پرایسی نظر رکھنا اچھا نہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ شادی کریں، دعا ہے کہ اللہ انہیں اچھی بیوی دے، عمران خان شادیاں تو کر رہے ہیں لیکن اپنی خامیوں کے بارے میں بھی سوچیں۔ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کو شادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ شادی کرنا ان کا ذاتی معاملہ ہے مگر یہ خان کا مشغلہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت میں شادیاں ہی لکھی ہیں وزیراعظم بننا نہیں۔امیر مقام نے مزید کہا کہ عمران نے اگر شادی کی ہے تو لوگوں کو کنفیوز کرنے کی بجائے برملا اعلان کرنا چاہئے لیکن یہ ان کی پرانی عادت ہے پہلے شادی سے انکاربعد میں اقرار کرتے ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنی کی طرح آف شورشادی میں بھی مہارت رکھتے ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرائی جائے۔پیپلز پارٹی کے رہنماء عاجز دھامرہ نے کہاکہ شادی کرنا عمران خان کا حق سہی لیکن اسے چھپاکروہ صادق اورامین نہیں رہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ آئندہ الیکشن سے قبل چیئرمین تحریک انصاف چوتھی شادی کریں گے۔ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد نے کہا کہ ستاروں کے مطابق شادی ہو چکی ہے تاہم معاملے کا ڈراپ سین کب ہو گا؟ سب کو اب اسی کا انتظار ہے

مزید :

صفحہ اول -